نومبر (اے پی پی ): کورونا کے باعث تحصیل بھر میں 2 سرکاری سکول عارضی طور پر بند کردئیے گئے ۔ گورنمنٹ شکر گنج سکول گلشن اقبال کالونی اور گورنمنٹ پرائمری سکول گائوں 27/ای بی کے سکولوں کے 2 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے باعث دونوں سکولوں کے اسٹاف کے 55 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیلیے نمونے لیبارٹری کو بجھوا دئیے گئے ہیں ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عارفوالا سلیم اختر نے بتایا کہ دونوں اساتذہ عدنان شوکت اور احسان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اس لیے سکولوں کو تین روز کیلیے عارضی بند کر دیا گیا ہے، کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر شخص کو حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا ہوگا، 55 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔