ہنگو، 06 نومبر (اے پی پی ): قبائلی ضلع کرم سے پنجاب چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،مامو خوڑ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران مزدہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 71کلو 250 گرام چرس برآمد کر کے بین الصوبائی سمگلر گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی ایس پی محمد زبیر اور ایس ایچ او مجاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار سمگلر کا تعلق پنجاب سے ہے جو ضلع کرم سے براستہ ہنگو چرس لاہور سمگل کر رہا تھا۔
ایس ایچ او دوآبہ کے مطابق گرفتار سمگلر محمد اعظم کا تعلق لاہور کے علاقہ گنج بخش سے ہے۔ڈی ایس پی محمد زبیر کے مطابق ناکہ بندی کے دوران چرس مزدہ نمبرFLE-2914کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی ہے، یہ کارروائی ڈی پی او ہنگو کے خصوصی ہدایت پر کی گئی جبکہ سمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے تھانہ دوآبہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔