ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام مظفرگڑہ میں   سپورٹس گالا کا  انعقاد

73

مظفرگڑہ، 07 نومبر(اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر  کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی زیر قیادت سپورٹس گالا کا انعقاد کیا، جس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں مختلف کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مظفرگڑھ میں سپورٹس گالا کا انعقاد ملتان روڈ پر واقع سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا  جبکہ تحصیل علی پور اور شہر سلطان میں مقامی گرونڈز منعقد کیا گیا۔ سپورٹس گالا میں رسہ کشی، کرکٹ میچ، کبڈی، فٹبال، 100 میٹر دوڑ اور گولا تھرو کے مقابلہ جات کروائے گئے۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے تمام ریسکیورز کھیلاڑیوں کو سپورٹس گالا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر شاباش دی۔

کھیل کے اختتام پر اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو ان کی جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے اور چست رہنے کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے فرائض اچھے انداز میں سر انجام دے سکے۔