عارفوالا پولیس کی   جرئم پیشہ  عناصر کیخلاف کارروائیاں ، 6 افراد گرفتار

73

عارفوالا،07نومبر  (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن کی زیرنگرانی تھانہ سٹی عارفوالا ، تھانہ قبولہ اور تھانہ فریدنگر  پولیس نے الگ الگ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے عدیل اور سرور  کو گرفتار کرکے 165 لیٹر شراب برآمد کرلی ، ریلوے پھاٹک کے نزدیک منشیات فروش شوکت اور امجد کو 1820 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ قبولہ سے رمضان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔

 تھانہ سٹی کے ایس ایچ او باسط نے بتایا کہ ڈی پی او نجیب الرحمن کی ہدایت پر ضلع میں جرائم پیشہ کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں، علاقہ کو جرائم پیشہ سے پاک اور پرامن بنانے کیلیے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔