موسیٰ خیل، 07نومبر (اے پی پی ):جمعیت علماء اسلام (ف ) ضلع موسیٰ خیل کے زیر اہتمام فرانس میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانس کےصدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کے خلاف ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت سابق ایم پی اے مولوی معاذاللہ ،مولوی شیر محمد،ملک پائیو خان اور دیگر نے کی ۔
ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی باچا خان چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی جس سے ضلعی نائب امیر مولوی شیرمحمد،سابق ایم پی اے مولوی معاذاللہ،مولوی اسماعیل،مولوی عصمت اللہ،مولوی عبدالکریم رازوی،حافظ نزرمحمد نادری،ملک پائیو خان ،جے ٹی آئی کے شفیق احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور کسی کو توہین رسالتﷺ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے اپنا سفیر واپس بلوائے اور ان کے سفیر کو ملک بدر کرے،تمام اسلامی ممالک اکٹھے ہو کر فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔