وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب بھر میں اقلیتو‍ ں کی فلاح پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں: وزیر قانون راجہ بشارت

102

لاہور، 7 نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر برائے قانون راجہ بشارت نے سول سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اقلیتی پارلیمینٹیرینز کے مسائل کا جائزہ اور حل کے لیے مشاورت کی گئی۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ  اقلیتوں کی بہتری کے لیے چار نئے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار پنجاب بھر میں اقلیتو‍ں کی فلاح پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، مسائل کے بہترین حل کے لیے پارلیمینٹیرینز آپس میں قریبی رابطہ رکھیں، اقلیتی پارلیمینٹیرینز کے مسائل کے حل کے لیے سفارشات وزیر اعلیٰ کو بھجوائیں گے۔

اس موقع پرصوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین اور پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے مہندر سنگھ پال، ایم پی اے پیٹر گل، ایم پی اے عمران گل اور سیکریٹری محکمہ اقلیتی امورندیم الرحمن نے شرکت کی۔