خیرپور۔07(اے پی پی ): خیرپور پولیس کی بڑی اور اہم کارروائی، موٹر سائیکلیں چوری/ چھیننے والے دو گروہ گرفتار، 15 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہونے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں ، ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیرپور پولیس نے مخفی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کرکہ موٹر سائیکلیں چوری/چھینے والے دو گروہ کے ملزمان اجمل شر، عبدالکریم ناریجو، راجا پہلپوٹو اور جمیل احمد جمالی کو گرفتار کرلیا۔
دوران تفتیش گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد،دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خیرپور میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتیں کرتے ہیں۔