راو
لپنڈی،07 نو مبر( اےپی پی): صوبائی وز یر راشدحفیظ، ممبر قو می اسمبلی شیخ راشدشفیق نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کے ہمراہ گو ر نمنٹ پو سٹ گریجویٹ کا لج میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈا ئر یکٹر جنرل آرڈی اے عمارہ خان، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ر یو نیو) شعیب علی سمیت متعلقہ سرکاری محکموں نےنمائندگی کی۔
اس موقع پرصوبائی وزیر راشدحفیظ نے کہا کہ سرکا ری محکمے مقر رہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذ ر یعے عوا می فلا ح کو یقینی بنا ئیں۔ سا ئلین کی طرف سے شہر کی صفا ئی ستھرا ئی، نا جا ئز تجا وزات کے خلاف آ پر یشن جا ری رکھنے، سیو ر ج کے مسائل،تر قیا تی سکیموں کی جلد تکمیل کے علاوہ مختلف محکموں سے متعلقہ شکایا ت کی جا نب تو جہ مبذول کروائی گئی۔ راولپنڈی کے عوام کی فلا ح و بہبود کے لئے سیا سی عما ئدین اور عوام کے آ راء کو احترام د یتے ہوئے با ہمی افہام و تفہیم سے شہر کی بہتری کے لئے جدو جہد جا ری ر کھی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام الناس کو سرکا ری د فتروں کے غیر ضروری چکروں سے بچا کر ان کے مسائل کو ان کی د ہلیز پر حل کر نا ہے۔ شہر بھر میں سیورج سسٹم کو بہتر کر نے کے لئے نا لیوں کی صفائی کی جائے۔