عارف والا،13 نومبر(اے پی پی ): شان رحمت العالمینﷺ کے سلسلہ میں نجی کالج کے زیر اہتمام سرور کونینﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کیلیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا, جس میں کالج کے اساتذہ کرام ، طلباءاور عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شان رحمت العالمینﷺ تقریب میں طلباء نے نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت حاصل کی اور درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
آخر میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد اسحاق آسی نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔