ملتان:شاہ شمس پارک کی بحالی کے سلسلے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

275

ملتان، 13 نومبر (اے پی پی ): شاہ شمس پارک کی بحالی کے سلسلے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ۔ٹوائلٹ بلاک کی تعمیر اور مٹی کی بھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔شاہ شمس پارک میں موجود نرسری میں موجود پودوں کو فوری طور پر گرین بیلٹس اور چوکوں پر لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔گرین بیلٹس پر لگے درختوں اور پودوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ملک عابد محمود نے شاہ شمس پارک کے دورہ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نعیم عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔باﺅنڈری وال اور ٹوائلٹ بلاک کی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔پارک کے ترقیاتی کاموں کو شفاف انداز سے مکمل کر رہے ہیں ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ نرسریز میں موجود تیار پودوں کو جلد از جلد گرین بیلٹس پر لگائے جائیں گے۔پودوں کو مناسب پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں ۔موسم کی مناسبت سے پودوں کو پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔تمام جاری پروجیکٹس کو شفاف اور معیاری بنانے کے لیئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں ۔