لاہور،20نومبر (اے پی پی): محکمہ توانائی پنجاب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے حوالے سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ میلاد میں وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے شرکت کی اور علامہ خادم حسین رضوی کے ایصال کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
میلاد کے دوران مختلف نعت خواں حضرات نے حضور اکرمﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ رسول اللہﷺ کے ذکر سے ایمان تازہ ہوتا ہے ،محمد عربیﷺ سے والہانہ محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی شفاعت نصیب ہوگئی تو سب کچھ مل گیا، نعت رسول اللہ سےمحبت کا بہترین ذریعہ ہے۔
ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ سیرت ویک منانے پر وزیراعلی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ رسول اللہﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج معاشرہ جس اخلاقی پستی کا شکار ہے ایسی محافل کا انعقاد ضروری ہے۔
سیکرٹری توانائی محمد عامر جان سمیت دیگر افسران و اہلکاران نے بھی محفل پاک میں شرکت کی۔