جیکب آباد ؛ ناجائز تجاوزات اور قبضوں کے خلاف آپریشن ، دوکان مالکوں پر جرمانے عائد

66

 

جیکب آباد،20 نومبر(اے پی پی ): جیکب آباد میں ناجائز تجاوزات اور قبضوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔دوکانوں کے آگے کی گئی تجاوزات کے خلاف دوکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ کئی دوکانداروں کا سامان ضبط کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اسسٹنٹ کمشنر ارباب علی شاہ نے شہر بھر میں کیے گئے ناجائز تجاوزات ،دوکانوں کے آگے رکھی اشیاء کو ہٹایا گیا ہےاور کئی دوکانوں کے رکھے ہوئے دوکان مالکوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں،کافی تعداد میں سامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔