ملتان 20،نومبر(اے پی پی ): ضلع ملتان کے تمام بوائز اور گرلز کالجز میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے محفل میلاد میں اکیڈمک سٹاف اور طلباء اور طالبات نے بھر پور شرکت کی ۔
سٹوڈنٹس اور اساتذہ نے نبی آخرالزمان کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے درود وسلام کی صدائیں فضاوں میں گونجتی رہیں اور پھولوں کی خوشبوں سے فضائیں معطر ہو گئیں ہیں محافل میں ملک کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں ہیں۔