ہری پور :پولیس کا کم سن رائیڈرز, پریشر ہارن کے استعمال کرنے والی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

131

ہری پور،20نومبر (اے پی پی): پولیس کا کم سن رائیڈرز, پریشر ہارن کے استعمال کرنے والی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

 ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کے احکامات پر ضلع بھر کی طرح تھانہ غازی کے ایس ایچ او خالد رحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ سینب چیکنگ کے دوران شاہراہ تربیلا غازی پر کم سن رائیڈرز، پریشر ہارن اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرکاروائیاں کرتے ہوئے درجنوں بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ جبکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت لیتے ہوئے کالے شیشے والی گاڑیوں سے  cover کو ختم کیا گیا ہے۔   ہمراہ ٹریفک وارڈنز کے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کم سن رائیڈرز اور پریشر ہارنز اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی ہرگز اجازات نہ دیں۔ یہ بچے ہمارے کل کا مستقبل ہے۔ موٹر سائیکل رائیڈرز دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کویقنی بنائیں۔ پریشر ہارنز کا استعمال کرنے سے گریز کریں دیگر آپ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔