نارووال، 24 نومبر ( اے پی پی) :کمشنر گوجرانو الہ سید گلزار حسین نے ضلعی ہیڈ کو ارٹرز نارووال کا دورہ کیا،سہولت بازاروں ،عام مارکیٹ میں آٹا پوائنٹس کی چیکینگ کے ساتھ ساتھ پناہ گاہ اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔
کمشنر گو جرانو الہ سید گلزار حسین نے سہولت با زاروں کا دورہ کرتے ہوئے دیگر اشیائے خوردنو ش کے علاوہ آٹے او ر چینی کے سٹا لز کا بغور جا ئزہ لیا اور سہو لت با زاروں میں آنے والے صارفین سے آٹے اور چینی کی دستیا بی کے حوا لے سے اشیاء کی کو الٹی اور قیمتوں کے بارے پو چھ گچھ کی جس پر صار فین نے کمشنر گوجر انو الہ کو وزیر اعلی پنجا ب کی طرف سے کئے جانے وا لے اقد امات کو احسن اقدام قرار دیا اور سہو لت با زارو ں میں اشیائے ضروریہ کی بر وقت فراہمی پر ضلعی انتظا میہ کی کو ششوں کو سراہا
بعدازاں کمشنر گو جر انو الہ نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شعبہ ایمر جنسی ، گائنی، میڈیکل وارڈ ،ڈا ئیلاسز یو نٹ اورادویا ت کے سٹور ز اور اسٹا ک رجسٹر کی بھی چیکنگ کی ،اس موقع پر کمشنر گو جر انوا لہ نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو سے اجلاس میں ضلع بھر میں صحت کے حوالے سے کیے جانے وا لے اقداما ت کے بار ے معلو مات حا صل کیں ،ڈپٹی کمشنر نارووال نے انہیں بریفنگ بھی دی۔