ضلع مظفرگڑھ کی تحصیلوں کے مابین چوتھے نیشنل  کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم مقابلے ، مظفرگڑھ کی ٹیم فاتح رہی

70

مظفرگڑھ،26 نومبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ کی تحصیلوں کے مابین چوتھے نیشنل  کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT)مقابلوں  کا   انعقاد  ہوا ، جس میں یونین کونسل مظفرگڑھ، یونین کونسل کوٹ ادو، یونین کونسل جتوئی اور یونین کونسل علی پور کی ٹیموں نے شرکت کی، تمام مقابلوں میں یونین کونسل مظفرگڑھ کی ٹیم فاتح رہی۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان نے چاروں تحصیلوں سے آنے والی یونین کونسل کی ٹیموں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول پر ہونے والے سی   آر ایف ٹی چیلنج میں جو کمی کوتاہیاں سر زرد ہوئیں ان کو فوری درست کریں تاکہ آنے والے  آئندہ ماہ چوتھا نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم مقابلہ جیت کر صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن کو یقینی بنا سکیں۔