ملتان ، 26نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر پورے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن لانچ کر دیا گیا ہے ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تمام ورکرز اور مشینری کو فیلڈ میں متحرک کر دیا ہے۔خصوصی صفائی آپریشن 4 دن تک جاری رہے گا، کمپنی ورکرز کو زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے
گلگشت،جسٹس کالونی،کچہری چوک اور ہائیکورٹ ایریا میں خصوصی صفائی جاری و ساری ہے،مظفرآباد ایریا میں لوڈر اور فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز سے آپریشن کلین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈبل پھاٹک،ولایت آباد،چوک شاہ عباس اور شیدی لال پل کے علاقے میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، رشید آباد اور چوک کمہاراں والا کے فلائی اوورز،نواب پور روڈ اور سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں جبکہ کمپنی ورکرز کی حاضری کی سخت مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔
منیجر آپریشنز نے تمام ڈپٹی منیجرز کو دوپہر12بجے تک حاضری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔