ضلع ہرنائی میں پانچ روزہ پولیو مہم شروع

64

ہرنائی،30نومبر(اے پی پی):ضلع ہرنائی میں پانچ روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی  نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر ,ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عنایت اللہ کے ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچے کو انسداد پولیو قطرے پلاکر مہم کافتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ پولیو مہم کے 5 روز کے دوران 22 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی،پولیو مہم کے 119موبائل،30 فکس سنٹرز،14 ٹرانزاٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس کیلئے تین سو سے زائد لیویز اور پولیس اہلکار تعنیات کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سہیل انورہاشمی نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک موذی مرض ہے معاشرے کی ہرفردکی ذمہ داری بنتی ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔