جیکب آباد؛وفاقی وزیر میاں محمد سومرو نے  چنہ محلہ میں ٹف ٹائلز کے کام کا افتتاح کردیا

187

جیکب آباد،30نومبر(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو کی کوششوں سے ضلع بھر میں ٹف ٹائلز کا کام شروع کیا گیا ہے، چنہ محلہ سمیت ضلع کے مختلف وارڈز تحصیل گڑھی خیرو اور تحصیل ٹھل میں ٹف ٹائلز لگائےجا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو نے جیکب آباد کے چنہ محلہ میں ٹف ٹائلز کے کام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے لئیے کوششیں کر رہے ہیں دیگر اسکیمیں بھی وفاق سے منظور کروائیں گے، ٹف ٹائلز کے ساتھ ساتھ ٹرانسفارمر اور بجلی کے پولز کی درستگی کا بھی کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کی عوام کے لیے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے،جلد ہی ضلع بھر میں ترقیاتی کام شروع کردیے جائیں گے۔