گھنٹہ گھر چوک میں سیاسی جلسہ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری

144

ملتان ،01 دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر تاریخی چوک گھنٹہ گھر چوک میں سیاسی جلسہ کے بعد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفائی آپریشن لانچ کردیا جبکہ واٹر ورکس روڈ اور اطراف کی سڑکوں کی صفائی جاری و ساری ہے۔

 ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کوڑا اور کچرا صاف کرنے کے لئے اضافی ورکرز طلب کر لئے  ہیں، گرین بیلٹس اور پارک سے کھانے پینے کی اشیاء کے ریپر،خالی ڈبے اور بوتلیں بھی سمیٹ لی گئیں ہیں دکانوں اور کمرشل  مارکیٹوں سے  ویسٹ کو ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے اٹھا جارہا ہے۔

سیکٹر انچارج شہباز حسین کو  گھنٹہ گھر اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کی  صفائی کی مانیٹرنگ کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔