جوہرآبادسمیت عوامی خدمت ریونیو کھلی کچہریوں لگانے کا سلسلہ جاری

125

خوشاب ،01 دسمبر(اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت  پر ضلع خوشاب مین ضلعی صدر مقام  جوہرآبادسمیت تحصیل سطح پر ماہوار کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلعی ہیڈکوارٹر جوہرآباد اراضی ریکارڈ سنٹر میں  ڈپٹی  کمشنر  مسرت جبین نے عوامی خدمت ریونیو کھلی  کچہری بڑی تعداد  مین سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کیے، کھلی کچہری مین اےڈی سی آر  عدیل حیدر اے سی نعمان  محمود تحصیلدار  اسلم ضیا ،قانو گو ، تمام پٹواری اور عملہ ریونیو لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھے۔

 ڈی سی نے کھلی کچہری میں کہا کہ عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے بلا تفریق کام ہو رہا ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے سمیت کسی بھی ملازم یا سربراہ سے متعلق شکائت ہو تو براہ راست ان کے نوٹس  مین لایا جائےمیرٹ پر انکوائری اور بھر پور ایکشن ہو گا، نوشہرہ  نور پور اور قائد آباد اے سی افس مین بھی عوامی خدمت ریونیو کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ۔