ملتان : ایڈز ڈے پر 150 خواجہ سراؤں میں راشن کی   تقسیم

103

ملتان، یکم دسمبر (اے پی پی ): حکومت پنجاب اور اقوام متحدہ ترقیاتی ادارے کے تعاون سے 150 خواجہ سراؤں میں ایڈز ڈے پر  راشن تقسیم کیا گیا،اس حوالے سے  جاوید اختر محمود نے کہا کہ  کورونا وبا کے وجہ سے خواجہ سراؤں کو معاشی تنگی کا سامنا ہے،خواجہ سراؤں میں ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھنے کے وجوہات اور انکا تدارک ضروری ہے جبکہ  حکومت پنجاب خواجہ سراؤں کی فلاح کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ  متاثرہ طبقے کی امداد ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،ڈیٹا کیمطابق نشہ کے عادی افراد اور خواجہ سراؤں میں ایڈز کی شرح زیادہ ہے۔خواجہ سراؤں کو ایچ آئی وی وائرس، کووڈ 19  کے بارے میں  آگاہی دی گئی ہے۔

اس موقع پر  خواجہ سراوں سمیت ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ارشد گوپانگ ، ڈپٹی سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید، اسسٹنٹ کمشنر مبشر الرحمن  ، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی، مینجر واک منیرہ منظور ، سول سوسائٹی افراد، یواین ڈی پی سٹاف بھی موجود تھے۔