ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے ماہِ نومبر میں 1879 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرکے 1865 افرادکومددفراہم کی

90

 اوکاڑہ،02 دسمبر( اے پی پی): ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر صدارت بدھ کو یہاں ریسکیو1122 سنٹرل اسٹیشن میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کو ماہ نومبر میں کل 51ہزار 35 کالز موصول ہوئیں جن میں ایک ہزار 879 ایمرجنسی کالز،47ہزار861 غیر متعلقہ اورمسکالز، 853 معلوماتی، 345رونگ کالزاور 95 فیک کالز تھیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ہزار879 ایمرجنسیز میں 660روڈ ٹریفک حادثات،ایک ہزار پانچ میڈیکل، 15آگ لگنےکےواقعات،53کرائم،146متفرق  قسم کےحادثات شامل ہیں جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں727افراد متاثرہوئے11افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوئے جبکہ156افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 560متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہ نومبر میں آگ لگنے کے15واقعات ہوئے جن میں 3کمرشل ایریا، 1رہایشی علاقہ جبکہ 11واقعات مختلف ایریا میں رونما ہونے والے واقعات میں ریسکیو 1122نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 5Millions مالیت کی پراپرٹی کو بچایا۔ریسکیو1122 کی ہیلپ لائن پر ڈیلی کالز کا تناسب 1700 جبکہ ایمرجنسی کالز کا تناسب 63 رہا۔

 اے پی پی /شہباز ساجد/نورین