صحافیوں کی سہولت کیلئے پشاور پریس کلب میں ٹریفک پولیس کی جانب سے لرنرز جاری کر دیئے گئے

98

 پشاور، 2 دسمبر(اے پی پی): چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیم پشاور پریس کلب گئی جہاں پر ڈی ایل وین کے ذریعے پریس کلب کے ممبرز، مختلف میڈیا ہاوسز سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات ، ڈرائیورز اور دیگر افراد کو لرنر جاری کئے گئے۔ لرنرز وصول کرنے والے افراد کو 45 دن بعد سٹی ٹریفک پولیس گلبہار ہیڈ کوارٹر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کےلئے طلب کیا گیا ہے اور اسی طرح ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد انہیں لائسنس جاری کردیا جائےگا۔

 چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ میڈیا نے ہمیشہ ٹریفک مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے پولیس کاساتھ دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور عوام کی خدمت کےلئے کوشاں ہے ،چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ مختلف ڈیپارٹمنٹس اور علاقوں میں شہریوں کی آسانی کیلئے ڈی ایل وین کے ذریعے لرنرز جاری کئے جاتے ہیں اور آئندہ بھی جاری کئے جائینگے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔