سکھر،06دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہید دودو سومرو آرگنائزیشن سندھ نظام الدین سومر نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے اور سندھ ثقافت دن ہر سال منایا جانا چاہئے۔یوم ثقافت کا تعزیر نئی نسلوں میں جوش و جذبے کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے نظام الدین سومر و نے کہا کہ بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے ہر صوبے میں ثقافتی دن منائے جائیں۔ ثقافتی دن مناتے ہوئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو اپنانا چاہئے۔