چاغی، 07 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمدجاوید ڈومکی نے لیویز عملے کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا اور ایس او پیز، صفائی اور نرخ نامے کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے گرانفروشی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد سبزی فروشوں پر جرمانے عائد کیے۔
دورے کے موقع پر انہوں نے سبزی فروشوں اور وہاں خریداری کرنے والے گاہکوں سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمت معلوم کیے ۔ انہوں نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مروجہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور صفائی کا جائزہ بھی لیا۔
عوامی شکایات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انہوں نے متعدد سبزی و پھل فروشوں پر جرمانے عائد کیے اور انھیں تنبیہ کی کہ وہ نرخ نامے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے باز رہیں بصورت دیگر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو نرخ نامہ واضح جگہ پر چسپاں کرنے کی پابندی کرنے کی ہدایت کی۔