اسلام آباد ، 08 دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائر س کافی حد تک کم ہوا ہے لیکن ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔
کرونا ایس او پیز پر عملد آمد سے متعلق اپنے ویڈیو پیغا م میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کریں ، خود بھی بچیں اور لوگوں کو بھی محفوظ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ حکومتی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے ہم کرونا وائرس سے نمٹنے میں کامیا ب ہو جائیں گے ۔