صوابی ،09 دسمبر(اے پی پی ): امن کی راہ پر صوابی کے عوام اور پولیس شانہ بشانہ کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں کمشنر مردان منتظر خان،آر پی او مردان شیر اکبر،ڈی پی او صوابی عمران شاھد،ڈی سی صوابی شاھد محمود اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ضلع میں امن کی بحالی اور قتل و عارت کے بچاو کے لیے رائے لیے گئے، شرکاء نے اپنے اپنے تجاویز پیش کیے جس میں صوابی میں امن اور علاقہ کو جرائم سے پاک ضلع بنانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو ذمہ دار ٹہرایا یا گیا ۔
اس موقع پر ڈی پی او صوابی نے کہا کہ دوران جرگہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔کمشنر مردان منتظر خان نے کہا کہ صوابی کے عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھائیں گے۔قبضہ مافیاء کا گھیرا تنگ کریں گے۔
اس موقع پر آر پی او مردان شیر اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا صوابی کے غیور عوام غیرت مند اور مہمان نواز ہیں ۔اس سلسلے میں عوام پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ دیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ جلد ہی اس کیس میں قاتلان کو گرفتار کیا جائے گااور ٹوپی کیس میں بھی نا معلوم ملزمان جلد ہی ٹریس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے لیے آپ معزز مشران ہمیں تجاویز اور رائے پیش کریں تاکہ جرائم کا خاتمہ ہوسکے۔
اس موقع پر معزیزین نے ڈی پی او صوابی کی اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اس طرح ایک زبردست مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں صوابی کے چھیدہ چھیدہ مشران کو شامل کیا گیا ہے ،۔
ڈی پی او صوابی نے واضح کیا کہ انشاء اللہ آپ مشران کی تعاون سے صوابی میں قتل مقاتلی دشمنی میں کافی کمی لائیں گے ۔