عارفوالا :پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

90

عارفوالا،10 دسمبر (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، عارفوالا کے نواحی گاؤں جمن شاہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ساتھ ملکر مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر  کیمیکل ، آئل اور پاؤڈر قبضہ میں لے کر  3000 لیٹر تیار دودھ برآمد کر کے ضائع کر دیا  جبکہ فیکٹری  بھی سیل کر دی گئی  ۔

فیکٹری مالک رشید احمد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔