نوشہرہ ورکاں پولیس  کی    جرائم پیشہ عناصر   کیخلاف  کارروائیاں   جاری ، چھ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

90

نوشہرہ ورکاں، 10دسمبر(اے پی پی):سی پی او گوجرانوالہ کی ہدایت پر علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری  ہے ۔

ڈی ایس پی سرکل ہاشم گوجر کی نگرانی اور ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں عنصر موھل کی قیادت میں سب انسپکٹر حیدری چوکی رانا محمد عادل اور اے ایس آئی محمد افضل گوجر نے نفری کے ہمراہ  چھ رکنی ڈکیت گینگ عامر عرف عامری ڈکیت گینگ کے  ارکان ناظم عرف سونو،ابو بکر ،شکیل بھٹی،بشیر احمد،کبیر الحسن اور عامر ورک کو گرفتار کر کے تیرہ عدد موٹر سائیکلیں،سوا دو لاکھ نقدی،دو عدد پسٹل اور دو کلو چرس برآمد  سمیت کل مالیت سامان و نقدی دس لاکھ برآمد کر لیا  ہے ۔

ملزمان نے علاوہ میں خوف وھراس پھیلا رکھا تھا جن کی گرفتاری  کیلئے  نوشہرہ ورکاں پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ استعمال میں لاتے ہوئے کوئی موقع ضائع نہیں کیا،  ملزمان کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے  اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں عنصر موھل کا کہنا ہے کہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام تر زرائع بروئے کار لائیں گے۔