یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کی ترجمہ کے ساتھ لازمی تعلیم کا فیصلہ کیا:گورنر پنجاب چوہدری سرور

72

لاہور ،10 دسمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر علی محمد خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور نے کہا یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کی ترجمہ کے ساتھ لازمی تعلیم کا فیصلہ کیا، پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں بچوں کو قرآن پاک باقاعدہ طور پر پڑھایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا وفاقی سطح پر اس اقدام کو سراہتے ہوئے قرارداد پاس کی گئی ہے۔