پشاور، 11دسمبر(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ نے مضر صحت مصالحے بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے مشہور و معروف کمپنیوں کی پیکنگ میں مضر صحت مصالحے پیک کرنے پر گودام مالک سمیت تین افراد گرفتار کرکے گودام سیل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کے عملے نے رنگ روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مار کر گودام میں مضر صحت مصالحے کے ہزاروں پیکٹ برآمد کرلئے جنکو فرش کے اوپر مضر صحت مصالحہ مکس کر کے پیک کیا جا رہا تھا۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔