اسلام آباد،11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسلامو فوبیا اور ناموس رسالت ﷺکی حساسیت کو اجاگر کرنا ہی دین اسلام کی اصل خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران علماءاور مشائخ کے ذریعے کورونا وباءسے تحفظ کے لیے ترغیبی مہم پر گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا اور ناموس رسالتﷺ کی حساسیت کو اجاگر کرنا ہی دین اسلام کی اصل خدمت ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔