ژوب ؛لیویز فورس میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا آغاز، پہلے مرحلے میں امیدواروں کے دوڈ،  ٹیسٹ انٹرویو کا سلسلہ جاری

186

ژوب، 11 دسمبر(اے پی پی): لیویزفورس بھرتی کمیٹی کے چئیرمین عبدالغفار مگسی،اے ڈی سی ژوب محمد قاسم کاکڑ، سیکشن آفیسر محمدعارف کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنرژوب فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) احمدہارون خٹک نےحالیہ لیویزفورس میں بھرتی ہونے والے فرسٹ شفٹ امیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویو میرٹ کے بنیاد پر   لئے جارہے ہیں۔

چیرمین سلیکشن کمیٹی عبدالغفار مگسی نے بتایا کہ تین سو سے زائد اسامیوں پر ہزاروں امیدوار میدان میں  ہیں   اور ہر مرحلے میں میرٹ کو ترجیح دینگے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کاکڑخراسان عبدالوہاب ناصر،تحصیلدارعبدالسلام موسیٰ خیل ،نائب تحصیلدارمحمدصادق حریفال، نائب تحصیلدار عمران مندوخیل، رسالدار میجرشیخ آدم خان مندوخیل، ڈولفن فورس اور کوئٹہ  سے آئے ہوئے لیویز کمانڈوز کے انچارچ اور دیگر لیویز فورس بھی بھاری تعداد میں موجود تھیں ۔

 انٹرویو کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کی نگرانی کوئٹہ سے آئے ہوئے لیویز کمانڈوز اور ڈولفن فورس ژوب نے سرانجام دئیے ۔