شیرانی، 13 دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان نے کہاہے کہ ضلع شیرانی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر مکمل توجہ ہے، ضلع شیرانی کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےضلع شیرانی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رمضان پلال بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی سپیکر نےضلع میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ضلع شیرانی کے فوکل پرسن ملک فہیم زیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اب تک شیرانی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں اورکئے کام مکمل کیا جارہا ہے اور اس پرکروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں اور اکثر کام مکمل کرلیا گیا۔
ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان نے زیر تعمیر انٹربوائز کالج بلڈنگ کا معائنہ بھی کیا اورمختلف مقامات پرجاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی سپیکر نے عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے موبائیل یوٹیلیٹی اسٹور کا بھی افتتاح کیا۔
ڈپٹی سردار بابرخان نے مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کہا کہ ناقص اور غیر معیاری کام کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، صوبائی حکومت عوامی اور اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈ دیتا ہے، یہ فنڈ عوام کی امانت ہے اس میں کسی صورت خیانت برداشت نہیں، ہر عوامی منصوبے کی تعمیراتی کام کا خود جائزہ لیتا ہوں، جہاں بھی غیر معیاری کام ہو ٹھیکدار کو بلیک لسٹ کرینگے ہم نے عوامی مشکلات کو دور کرناہے شیرانی کے عوام نے جو عزت دی ان پر یہاں کے عوام کا شکر گزار ہو ۔
دورہ کے دوران ضلع شیرانی کے عوام نے سردار بابرخان کا بھر پور استقبال کیا اور جگہ جگہ خیر مقدم کیا جلوس جلسے اور کارنر اجلاسوں میں سردار بابر کو خوش آمدید کہا ،دورہ تین دن جاری رہیگا۔