وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد

100

کوئٹہ، 14 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں  صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ کابینہ اجلاس میں سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی  گئی  ۔کابینہ نے بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان  بلوچستان آرمز بل بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی رولز اور چمن اور تفتان بارڈرز ٹرمینلز کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر امور کی  منظوری دے دی _۔