ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے”صاف ستھرا ملتان”مہم کا آغازکر دیا

84

ملتان 16دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے”صاف ستھرا ملتان”مہم شروع کر دی ۔

مرکزی سڑکوں اور چوراہوں کے اطراف میں تعمیراتی ملبہ اٹھانے کے لئے  خصوصی ہدایت پرانفورسمنٹ ونگ کی کاوش سے بوسن روڈ اور پرانی تحصیل کے سنگم پر 3سال سے پڑا ملبہ اٹھا لیا گیا  ہےجبکہ  عمارت بارے  کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ ملبہ اٹھانے میں رکاوٹ تھاگول باغ میں واقع مدرسہ قاسم العلوم کے اطراف میں موجود ملبہ بھی جلد اٹھا لیا جائے گا ۔

ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر کی ہدایت پر اہم چوکوں پر لائم لائننگ بھی شروع کر دی گئی ہیں ایم ڈی اے، نشتر چوک،ڈیرہ اڈا،گھنٹہ گھر،چونگی نمبر9،کچہری چوک کو روزانہ سجایا جائے گا مرکزی شاہراہوں کی صفائی برقرار رکھنے کے لئے پی ایچ اے کے ساتھ میکانزم طے کر لیا گیا ہے ۔

ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر  نے کہا ہے کہ گرین بیلٹس میں لگے پودوں کی تراش خراش اور شاہراہوں کی صفائی ایک ہی وقت میں کی جائے گی شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر عارضی کلکشن پوائنٹس میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے  کہا کہ،کمپنی کو عطیہ میں ملنے والے لوڈر رکشوں پر نمبر لگا دئے گئے ہیں۔ لوڈر رکشے مختلف یونین کونسلوں میں تقسیم کئے جائیں گے شہر میں شامل ہونیوالی نئی یونین کونسلوں کو ترجیح دی جائے گی۔