ہری پور،16 دسمبر (اے پی پی): حساس کفیلت پروگرام کے تحصیل غازی میں بھی مستحق خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کا کام جاری ہے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غازی میں رقوم فراہم کی جاری رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور کی تحصیل غازی میں بھی حساس کفیلت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں دوسری قسط کی تقسیم کا کام جاری ہے۔ مرد و خواتین اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ جن کو مسیج آیا ہے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غازی میں رقوم وصول کر رہیے ہیں۔رقوم کے حصول کے لئے آنے والوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ پولیس کا عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جس میں مستحق خاندانوں کے مرد و خواتین کو 12 ، 12 ہزار روپے فراہم کئے جارہیے ہیں ۔











