مظفرگڑھ؛ تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور شدید زخمی

74

 مظفرگڑھ،18دسمبر(اےپی پی):ڈیرہ غازی خان روڈ، بھٹہ پور فلائی اوور کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے باعث آئل ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر محمود کوٹ سے فیصل آباد جا رہا تھا، جس میں 25 ہزار پٹرول موجود تھا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر سے پٹرول کا بہنا شروع ہو گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی ہدایت پر  ایمبولینس اور فائیر وہیکل نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا اور حادثے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو 1122نے  کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پورے علاقے کو کارڈن آف کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔