ملتان ،19 دسمبر (اے پی پی ):ایم ڈی واسا ناصر اقبال کی سربراہی میں ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں کی فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کاجائزہ لیا گیا اور پرائم منسٹر کمپلینٹ سیل سے موصول تمام شکایات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے،شہریوں کی شکایات کے ازالہ میں سستی برداشت نہیں جائیگی ۔
انہوں نے سیوریج افسران کو لائنوں کی صفائی مہم مزید تیز، مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ورکس سمیتسیوریج، واٹرسپلائی، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران اور کمپلینٹ سیل کے فوکل پرسن شریک ہوئے۔