ہنگوکرسمس کی تقریبات جاری ہیں ,جن میں مسیح برادری کی خوشیوں میں مسلمان ،سکھ اور ہندو بھی شریک

283

ہنگو ،21 دسمبر (اے پی پی ):ہنگو کے چرچ میں کرسمس کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گی جس میں مسلمان، ہندو، سکھ اور مسیحی کمیونٹی کے عمائدین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔تقریب سے ایس پی انوسٹی گیشن، پی ٹی آئی ساوتھ ریجن کے صدر دلدار سہوترا، آپ مینارٹی کے صدر پنڈت ہری دھیال سندھو، اقلیتی رنماء فرید سنگھ، طارق محمود مغل، یعقوب مسیح و دیگر نے خطاب کیا۔ کرسمس تقریب کے دوران انجم اور ابراہیم گل نے گائیکی کے زریعے یسوع مسیح کی شان بیان کی۔

تقریب کے دوران مقررین نے مسیحی برادری کو کرسمس تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے اللہ کی قدرت سے معاشرے سے جہالت، بد امنی اور ظلم کا خاتمہ کیا اور پیار و محبت کو عام کر کے انسانیت کو اس کی عظمت سے آشنا کیا۔مقررین نے کہا کہ آج بھی عیسی علیہ السلام کی اسوہ پر عمل کر کے ہم مشکلات سے باہر نکل سکتے ہیں۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور  ملک کی سالمیت، ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیہ سروسز کا بھی اہتمام کیا گیا۔