ژوب،21دسمبر (اے پی پی ):منصوبوں کو اصل معیار کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا ہے ان خیالات ا ظہار صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ماحولیات حاجی مٹھا خان کاکڑنے خوازئی کے علاقے میں 25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈیم کے سنگ بنیاد کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مسلط لوگوں کو شکست سے دوچار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر اعظم عمران خان نے اس وقت تک بلوچستان کا چھ بار دورہ کیا ہے صوبائی حکومت کے پانچ سالہ دور میں 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف محکموں میں میرٹ پر بھرتی کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ ہمیشہ اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے 15 بڑے ڈیمز اور 15 پرائمری سکول تعمیر ہو رہے ہیں چھ ارب روپے کی لاگت سے قمر الدین کاریز روڈ کے تعمیر کی منظوری ہوئی ہے 3 ارب 13 کروڑ کی لاگت سے مرغہ کبزئی بابر تا میختر روڈ کی تعمیر کا منصوبہ جلد منظور ہو گا وفاقی حکومت سے ژوب کے لئے پانچ ڈیم منظور کرائے انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں 11 ارب روپے کے منصوبے دئیے ہیں 44 کروڑ کی لاگت سے چار بڑے پل تعمیر کے جلد ٹینڈر ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے ہر وزراء کے ہمراہ وزارتوں سے مستعفی ہوئے گذشتہ حکومتوں میں عوام کو ڈانگے اور ٹرانسفارمر پر ورغلایا گیا مگر عوام ترقی چاہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان سے پشتون اضلاع کے لئے خصوصی پیکج دینے کا مطالبہ پر بہت جلد عملدرآمد ہوگا کوئٹہ قومی شاہراہ کو دو رویہ بنایا جا رہا ہے صوبائی حکومت کی کوششوں سے محکمہ پی اینڈ ڈی میں منصوبوں کی خرید و فروخت اور فنڈز کے لئے پرسنٹ دینے کا سلسلہ ختم ہواہے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کے کو اصل معیار کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے قبل ازیں محکمہ ایری گیشن کے ایکسئین کبیر کاکڑ نے بریفنگ دی۔











