پشاور، 21 دسمبر(اے پی پی): کے پی ایکسائز پولیس نے پشاور موٹر وے انٹرچینج پر ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مختلف گاڑیوں سے منشیات برآمد کرکے سمگلنگ کاروائیاں ناکام بنا دیں۔
ایکسائز پولیس نے پہلی کاروائی میں چیکنگ کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 38.400 کلو گرام چرس، چھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے مشہور زمانہ سمگلر نعمت اللہ کو گرفتار کرلیا جسکے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں کیس درج کرلیا گیا۔
دوسری کاروائی جی ٹی روڈ ترناب فارم کے قریب عمل میں لائی گئی جسمیں مسافر گاڑی میں سوار سمگلر سے 24 کلوگرام چرس برآمد کرکے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی آئی خان میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 51 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی تاہم ملزم فرار ہوگیا۔
ایک اور کاروائی میں نوشہرہ میں خیرآباد چیک پوسٹ پر مخبر شدہ گاڑی سے تین کلو گرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم گرفتار ہوگیا۔
ان تمام کامیاب کاروائیوں پر معاون خصوصی غزن جمال نے ٹیموں کی تعریف بھی کی۔











