اسالام آباد، 21دسمبر ( اےپی پی): وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین لیکسن گروپ آف کمپنیز اقبال علی لاکھانی اور شہریار نواب نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول اور صنعت کی ترقی پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور کاروبار دوست پالیسیوں سے زرِ مبادلہ بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کرونا کے باوجود پاکستان کی معیشت کی خطے میں سب سے بہتر کار کردگی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔
اقبال علی لاکھانی نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو معیشت کیلئے مثبت قرار دیتے ہوئے حکومت کے اقدامات کی پزیرائی کی۔