ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس

70

ملتان،22دسمبر( اےپی پی):  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدطیب خان،اسسٹنٹ کمشنرزعابدہ فرید، محمدزبیر،مدثرممتاز،ڈسٹرکٹ آفیسر پرائسز طارق ولی اور 40 پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام پرائس مجسٹریٹس متحرک ہو جائیں،دیگر اشیائے ضروریہ کے علاوہ سبزی کے ریٹس پر فوکس کیا جائے اور سبزی کی کوالٹی بھی چیک کی جائے،عوام کی طرف سے شکایات آ رہی ہیں کہ دوم سبزی اول کے ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہے،عامر خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے آئندہ دورہ ملتان کے موقع پر انہیں پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی،بہتر کارکردگی دکھانیوالے پرائس مجسٹریٹس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے جب کہ خراب کارکردگی دکھانے والے پرائس مجسٹریٹس کوضلع بدر کر دیا جائے گا۔دوسری طرف پرائس مجسٹریٹس نے جرمانوں میں کمی کے حوالے سے اوور چارجنگ ختم ہونے کا جواز پیش کر دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اربن ایریا میں دکاندار مقررہ قیمت پر اشیاءفروخت کررہے ہیں،دکاندار پرائس لسٹ آویزاں کرنے کی پابندی کررہے ہیں،دالوں،چاول اور سبزیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس ماہ 22 دسمبر تک گرانفروشوں پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،6 ناجائز منافع خوروں کو موقع پر گرفتار کیا گیا،اس دوران 18 ہزار سے زائد دکانوں پر پرائس چیکنگ کی گئی۔

فاروق