وہیل چئیرکرکٹ ورلڈ کپ کے ہیرو محمد عدنان نثار کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

90

ملتان، 22دسمبر( اےپی پی): وہیل چئیرکرکٹ ورلڈ کپ کے ہیرو محمد عدنان نثار کے اعزاز میں گزشتہ روز تقریب کا اہتمام کیا گیا۔عدنان نثار نے  نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونیوالے وہیل چیئر کرکٹ ورلڈ کپ میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا اور وہیل چیئر کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو شکست دی تھی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بھی میں شرکت کی جب کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم اور دیگر سپیشل پرسنز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محمد عدنان نثار کو کرکٹ کٹ اور بیگ کا تحفہ پیش کیا اور گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عدنان نثار ملتان کا بیٹا ہے اس نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ملتان کے باسیوں کو  اپنے ہیرو پر فخر ہے،عدنان نثار نے ثابت کر دیا ہے کہ خصوصی افراد ٹیلنٹ کے حوالے سے کسی سے کم نہیں،ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ عدنان نثار کو تمام مکمنہ سہولیات فراہم کرے گا۔