پارکس اینڈ ہارٹی کلچر آ تھارٹی ملتان نے گل داؤدی کی سالانہ نمائش کا افتتاح کر دیا

103

 

ملتان، 23 دسمبر(اے پی پی ): ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے نما ئش کا افتتاح کیا اور سیکرٹری ہاؤ سنگ لیاقت علی چٹھہ بھی شریک تھے اور چیئر مین پی ایچ ا ے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی آغا محمد علی عباس بھی شریک تھے ایم پی اے سبین گل اور جاوید انصاری بھی گل داؤدی پھولوں کی نمائش اور افتتاح پر موجود تھے زاہد اختر زمان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ملتان شہر کو سر سبز بنا یا جار ہاہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ گل داؤدی کی نمائش سے شہریوں کو تفریح ملے گی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام سے انقلابی تبدیلی آئے گی سیکرٹری ہاؤ سنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جنوبی کے پسماندہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی شروع کر دی ہے پی ایچ اے کا موسمی پھولوں کی نمائش کا انعقاد خوش آیند ہےجاوید اختر محمود نے کہا کہ شہر بھر میں بھر پور شجر کاری کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ گرین بیلٹس پر پھولوں کی شجرکاری سے ماحول خو بصورت ہوگا ڈی جی نے کہا کہ پی ایچ اے نے پھولوں کی تیاری میں بہت محنت کی ہے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے