ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے قائد کے افکار اتحاد، ایمان اور تنظیم پرعمل کر نا ہوگا؛گورنر پنجاب

86

لاہور، 25 دسمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم پیدائش پر اپنے ویڈیو پیغام میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو حکومت کیساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تمام جماعتوں کو ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پر آنا چاہیے، ملک دشمنوں کے سہولت کاروں کو بھی ہر صورت ناکام بنایا جائیگا، ملک دشمن طاقتوں کو متفقہ پیغام جانا چاہیے ہم سب ایک ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کیخلاف اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتی، 22کروڑ پاکستانی ملکی دفاع کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کیساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے قائد کے افکار اتحاد، ایمان اور تنظیم پرعمل کرنا ہوگا، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اختلافات کو پس پشت ڈالناہو گا، قائداعظم کے افکار کے مطابق کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے، آج کے دن ہم کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں ہم انکے ساتھ ہیں ۔

اے پی پی/لاہور/قرۃالعین