لاہور، 25 دسمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےکرسمس کے موقع پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر پاکستان بھر کی مسیحی برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہم ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا پاکستان کے قیام اور استحکام میں کردارہر لحاظ سے قابل ستائش ہے،مسیحی برادری نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں بھر پور حصہ ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کے تمام شعبوں میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔











