مری میں بانئ پاکستان قائد اعظم  محمد علی کا یو م ولادت  پورے جوش و جذبے اور ولولے سے منایا گیا

97

مری،25دسمبر ( اےپی پی): ملک بھر کی طرح مری میں بھی بانئ پاکستان قائد اعظم  محمد علی کا یو م ولادت  پورے جوش و جذبے اور ولولے سے منایا گیا اس سلسلے میں قائد اعظم کی تصویروں پر مبنی ایک عکسی تصویری نمائش مری آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری  میں منعقد ھوئی ۔ نمائش میں شہریوں اور عوام نےبھرپور شرکت کی عکسی نمائش میں قائد اعظم کی اکابرین تحریک پاکستان کی نایاب تصاویر رکھی گئی شرکاء  نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور عکسی تصویری نمائش کو موجودہ حالات کا تقاضا قرار دیتے ھوئےکہا کہ ایسے مواقع ھمیں حقیقی تاریخ سے روشناس کراتے ھیں  ان کا کہنا تھا مملکت خداداد پاکستان قائد اعظم کی قیادت میں لازوال قربانیوں سے حاصل کیا گیا  ضرورت اس امر کی ھے کہ قائد اعظم کی یوم ولادت کے موقع پر ھم تجدید عہد کے ساتھ پاکستان کو اس کے فیام کے حقیقی نظریے کے مطابق ڈھالیں تاکہ اصل مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔